ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ٹان کم ہر عالمی کوچنگ کانفرنس میں مقررین میں شامل

ٹان کم ہر عالمی کوچنگ کانفرنس میں مقررین میں شامل

Thu, 18 May 2017 12:09:50  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 17مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے ڈبلز بیڈمنٹن کوچ ٹان کم ہر اگست میں گلاسگو میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ کے دوران ہونے والی عالمی کوچنگ کانفرنس میں حصہ لینے والے مقررین میں شامل ہوں گے۔ملائیشیا کا یہ تجربہ کار کوچ ڈبلزکیریئر کافی کامیاب رہا ہے جس میں وہ 1996 اولمپک کھیلوں کے سیمی فائنل میں پہنچے تھے اور انہوں نے تھامس کپ چاندی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔بطور کوچ وہ ملائیشیا، انگلینڈ اور کوریا کے ساتھ کام کر چکے ہیں، جس کے بعد انہوں نے ہندوستانی ڈبلز کوچ کی ذمہ داری سنبھالی۔


Share: